عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کے لئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کے لئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے عمر شریف صاحب کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے ، اس مشاورت کا تسلسل جاری رہے گا ۔ میڈیکل ٹیم کیلئے اس کمزور صحت کی حالت میں چیلنج یہ

ہے کہ سفر کو کیسے ممکن بنایا جائے، عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close