پاکستان میں حقیقی جمہوریت پر مبنی معاشرہ جلد تعبیر ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت پر مبنی معاشرہ جلد تعبیر ہوگا، پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے، ہم شہدا کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے، ان کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور ناتھن شاہ کے 38 ویں یومِ شہادت پر پیغام دیا

اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم آر ڈی کی جدوجہد کے دوران خیرپور ناتھن شاہ میں شہید ہونے والے 11 جیالوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور ناتھن شاہ کے 38 ویں یومِ شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی خاطر جیالوں نے آمروں کی جیلیں کاٹیں، کوڑے کھائے، جلاوطنی بھگتی اور پھانسی کے پھندے چومے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کہ جمہوریت کا مطالبہ کرنے پر ان کی بزرگ نسلوں کو کن مظالم کا سامنا کرنا پڑا ہے، آج نہیں تو کل، ہمیں

بھی دیگر مہذب اقوام کی طرح عوامی حقوق کے لیئے جدوجہد کرنے والے ہیروز کے لیئے تعلیمی نصاب میں جگہ دینا پڑے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ میں سانحہ کے این شاہ کے شہدا عبدالغنی ابڑو، عبدالعزیز لاکھیر، نظام الدین نائچ، عبدالنبی کھوسو ،اللہ ورایو لانگاہ ، شہید شاہنواز کھوسو، حبیب اللہ لغاری، دیدار کھوکھر، ضمیر جاگیرانی، اعجاز کھونہارو اور منظور چانڈیو کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ ہم شہدا کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے، ان کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے، پاکستان میں حقیقی جمہوریت اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close