کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں (ن) لیگ کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے ، شہباز شریف

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں۔ اتوار کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور ووٹ کا حق استعمال کریں خاص کر ماں، بہنوں اور بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ

کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close