وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

کراچی (آئی این پی ) وفاقی حکومت نے کامیڈین کنگ عمر شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مزاحیہ جملوں سے لوگوں کو لاجواب کرنے والے معروف اداکارو کامیڈی کنگ عمر شریف سے اسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے بعد عمران اسماعیل نے بتایا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر علاج اندرون ملک یا بیرون ملک کرانا ہے، بورڈ جو کہے گا کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ عمر شریف اسٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرکامیڈی کنگ عمر شریف کی عیادت کے لئے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close