کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا ،بزنس لون اور اسکل اسکالرشپس حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ،کامیاب روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی،بڑے کاروبار سے لیکر ڈیری فارمنگ تک، نوجوان اپنا کاروبار کیسے کر سکتے ہیں؟،سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے کامیاب جوان کی ایک اور کامیاب کہانی سوشل میڈیا پر

شیئر کر دی،خانیوال کے رہائشی محمد آصف نے چند دنوں میں ڈیری فارمنگ کا کامیاب کاروبار شروع کر لیا۔کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کاروبار کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری نہیں کامیاب بزنس پلان کی ضرورت ہے، ہائی ٹیک کورسز کی ٹریننگ سے لے کر روایتی کاروبار کے آغاز تک ہر شعبے میں نوجوانوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا نوجوان کاروبار کی بہترین منصوبہ بندی کر کے لاکھوں روپے کی مالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار حوصلہ افزاء ہیں، پارٹنر بینکوں کو بلا تاخیر قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نوجوانوں کو قرض کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ ہوں، میرٹ اور شفافیت کے پیش

نظر سکروٹنی کا عمل طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close