اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دیکھے بغیر مسترد کر دیا، فرخ حبیب

فیصل آباد( آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کودیکھے بغیرمستردکردیا،ہم انتخابی اصلاحات سے الیکشن کمیشن کی مددکررہے ہیں،تنقیدوہ کررہے ہیں جوالیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کررہے تھے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، دنیاشفاف انتخابات کیلئے ای وی ایم پرکام کررہی ہے۔ اتوار کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی، سائنس وٹیکنالوجی ای وی ایم پر کام کررہی ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تنقید وہ کررہے ہیں جو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کررہے تھے، وہ لوگ باتیں کررہے ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملے کیے، لوگ چاہتے ہیں انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بات آئے تو کہتے ہیں ایلفی ڈال دی جائے گی، پولنگ کے دوران کوئی مہر لے جائے تو ووٹنگ نہیں رک جائے گی؟ دھاندلی کی پیداوار کہتے ہیں وزیراعظم ہاوس دھاندلی کا گڑھ بنا دیا، سپریم کورٹ کے حکم پر نئی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، الیکشن کمیشن پریس ریلیز میڈیا کو پہلے اور حکومت کو

بعد میں ملتی ہے، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، اصلاحات کیلئے کوئی تجویز نہیں دی، اپوزیشن دھاندلی کی پیداوار ہیں، کبھی شفاف طریقے سے نہیں آئے۔ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نیالیکشن میں ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، انتخابی اصلاحات کر کے الیکشن کمیشن کی مدد کررہے ہیں، پرانی فہرستوں میں لاکھوں بوگس ووٹ درج تھے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی استعداد پر ہی سوالات اٹھا دیئے ہیں، ٹھپہ مافیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close