ملک بھر میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ، آکسیجن کی بڑی کمپنیوں کی اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں آکسیجن کی طلب بڑھ گئی جبکہ آکسیجن کی بڑی کمپنیوں نے اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کمپنیاں آکسیجن کی طلب پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان آکسیجن نے اسپتالوں کو خط میں لکھا ہے کہ آکسیجن کی طلب پوری نہیں کرسکتے۔ متنِ خط کے مطابق آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے

اسپتال متبادل بندوبست کریں۔ کراچی اور لاہور میں قائم3پلانٹس پیداواری گنجائش پر چل رہے ہیں۔ پاکستان آکسیجن کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار صورت حال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پرعائد نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close