متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروںکیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کر دی گئی

کراچی(آئی این پی)شہرقائد میں قائم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کردی گئی،تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ کی فیس اب صرف 5ہزار روپے ہوگی،تمام ایئرلائنوں کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کے چارجز 5ہزار روپے مختص کردیے گئے،متحدہ عرب امارات جانے والے تمام مسافر5ہزار روپے میں اپنا ٹیسٹ کرواسکیں گے، ایئرپورٹ پر موجود تمام لیبارٹریوں کو اس ضمن

میں مطلع کردیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close