نواز شریف پاکستان کیسے آئیں گے؟ معاون خصوصی شہباز گِل بھی میدان میں آگئے

گوجرہ(پی این آئی) معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے ،انہیں گچی(گردن) سے پکڑ کر لاناپڑے گا،نواز شریف اور شہباز شریف اندر سےایک ہیں ،ایک پاؤں اور دوسرا گریبان پڑ رہا ہے،ان دونوں کی منجھی پیڑی مناسب طریقے سے ٹھوکی جائے گی،مریم اورنگزیب کسی حلقے سے کونسلر بھی نہیں بن سکتی ۔

اس کا کام “میڈم” کا بیگ اٹھا کر اِدھر، اُدھر رکھنا ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) پوری دنیا میں استعمال ہورہی ہے اسے لیے ٹیکنالوجی سے نہ الیکشن کمیشن کو ڈرنا چاہیے اور نہ ہی اپوزیشن کوڈرنا چاہیے،عمران خان اصلاحات کے لیے ووٹ لے کر آئے اور ان کو آئینی طور پر اصلاحات سے کوئی نہیں روک سکتا،ای وی ایم مشین ایک حقیقت ہے اور پاکستان کو اس حقیقت کے ساتھ چلناہے اور عمران خان اس کو ممکن بنائیں گے۔ بزرگ سیاستدان و سابق سینیٹر ایم حمزہ مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹوں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر اسامہ حمزہ اور انجینئر عکرمہ حمزہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام نے مینڈیٹ دیاوہ آئینی اصلاحات کو ممکن بنائیں گے، عمران خان نے بڑی کرپشن دورکردی ہے، چھوٹی کرپشن کو ختم کرنے میں وقت لگے گا اور اس کے لیے عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے،ملک میں مہنگائی ہے ہم مانتے ہیں، مہنگائی کا انحصار ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں کمی بیشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوغلے معیار نہیں چل سکتے،مریم اورنگزیب صاحبہ نے میری طرح نہ کبھی کونسلر کا الیکشن لڑا ہے،میں نے تو لڑنا ہےاُنہوں نے آئندہ بھی نہیں لڑنا،باتیں ان کی سن لیں جیسے الیکشن کو سارا وہی سمجھتی ہیں،آپ کی دیہاڑی لگی ہوئی ہے، آپ کی دکان لگی ہوئی ہے،آپ نے نسل در نسل اس خاندان کی خدمت کی ہے،اُس ذاتی خدمت کے نتیجےاور بخشیش میں آپ پر یہ مہربانی ہے جبکہ باتیں آپ ایک قومی لیڈر کی طرح کرتی ہیں،کام آپ کا صرف یہی ہے کہ میڈم کا بیگ اٹھا کر اِدھر، اُدھر رکھنا ہے،آپ کا کوئی سیاسی تجربہ نہیں ،آپ کو اتنا خیال نہیں آتا کہ آپ کے باپ سے بڑی عمر کا آدمی اور پارٹی صدر ہے شہباز شریف،وہ بیچارہ غلطی سے اگر کوئی بیان دے بیٹھا تو آپ فوری ان کی تردید ٹھوک دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے دن جاوید لطیف بیچارہ پھڑ مار بیٹھا کیونکہ اُنہیں رنگ بازی کرنے کی عادت ہے،آپ نے اُس کی بھی تردید ٹھوک دی ،حالات تو آپ کے اندر یہ ہیں کہ آپ کا کوئی ایک بیانیہ نہیں ہے ،ایک پاؤں پڑ رہا ہے ،دوسرا گریبان کو پڑ رہا ہے،وہ جو پاؤں پڑنے والے ہیں ، اُنہوں نے ایک شریف آدمی کو اپنا ترجمان بنایا ،وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو بیوقوف بنا لیں گے،آپ جسکو مرضی بیوقوف بنائیں،عمران خان کو پتا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں سکے کے ایک ہی رخ ہیں ،بس ایک تھوڑا کھردار اور دوسرا پلین ہوا ہے،پلین والے نے پچھلے پانچ سال میں زیادہ مال کھایا،وہ پاؤں پڑ کے اپنی جان بچانا چاہتا ہے ،اندر سے سارے ایک ہی ہیں،اگر کسی کو کہیں غلط فہمی ہے کہ ہمیں یہ لگتا ہے کہ دونوں الگ الگ ہیں ،تو ایسا نہیں ہے، ہمیں پتا ہے کہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور آپ دونوں کی منجھی پیڑی مناسب طریقے سے ٹھوکی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں