کنٹونمنٹ الیکشن، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے پھر میدان مار لیا

پشاور(پی این آئی)کنٹونمنٹ الیکشن، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے پھر میدان مار لیا۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے ایک دفعہ پھر خیبر پختونخوا میں میدان مار لیا ہے۔خیبرپختونخوا کے کل 37 وارڈز میں سے پاکستان تحریک انصاف نے 18 سیٹیں اپنے نام کی ہیں۔

آزاد امیدوار نو نشستوں کے ساتھ دوسرے، پاکستان مسلم لیگ (ن) پانچ نشستوں کے ساتھ تیسرے جبکہ پیپلزپارٹی تین نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے ایک سیٹ جیتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close