کنٹونمنٹ انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی، مریم نواز نے خوشی میں پہلا بیان جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دشمن نمبر ون ہونے کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ان کی پارٹی اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سب سے بڑا ٹارگٹ اور دشمن نمبر ایک ہونے کے باوجود ناقابلِ یقین طور پر مسلم لیگ ن کنٹونمنٹ بورڈ میں بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی اس تحریک انصاف سے کہیں زیادہ اچھی ہے جس نے کبھی خود کی انتخابی صلاحیت کی بنا پر الیکشن نہیں لڑا بلکہ مانگی تانگی حمایت پر تکیہ کیا۔ مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کی 219 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر ہے۔ اب تک پاکستان تحریک انصاف 36، آزاد امیدوار 36، مسلم لیگ ن 21، پاکستان پیپلز پارٹی نو اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سات نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close