کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، سیالکوٹ میں ن لیگ نے پی ٹی آئی کو پچھاڑ دیا

سیالکوٹ(پی این آئی)کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، سیالکوٹ میں ن لیگ نے پی ٹی آئی کو پچھاڑ دیا۔۔۔ سیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے میدان مار لیا ہے۔سیالکوٹ کے پانچ وارڈز میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے تین سیٹیں اپنے نام کی ہیں جبکہ دو سیٹوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب رہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے وارڈ نمبرتین، چار اور پانچ میں فتح سمیٹی۔ وارڈ نمبر تین سے عمر شیخ، وارڈ نمبر چار سے عمر راٹھور جبکہ وارڈن نمبر پانچ سے عاطف منیر کامیاب ہوئے۔وارڈ نمبر ایک اور وارڈن نمبر دو سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close