کنٹونمنٹ الیکشن، ملتان سے پی ٹی آئی کو دس میں سے ایک بھی نشست نہ مل سکی، ن لیگ کتنی نشتیں لے گئی؟

ملتان (پی این آئی) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان شہر سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک بھی نشست نہ جیت سکی۔ ملتان کینٹ کے انتخابات میں 10 نشستوں پر مقابلہ ہوا جن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوچکے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان کنٹونمنٹ بورڈ سے نو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔ ملتان کینٹ کے وارڈ نمبر تین کی نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام رسول فریدی نے اپنے نام کی تاہم صوبے اور وفاق کی حکمران جماعت تحریک انصاف ایک بھی نشست نہ حاصل کرسکی۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے وارڈ نمبر تین میں کامیابی حاصل ہونے پر بھرپور جشن منایا جا رہا ہے۔ ن لیگ کے متوالے مختلف علاقوں میں جلوس نکال کر فتح کا جشن منا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close