راولپنڈی(پی این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں اپنی سیاسی جماعت کی ممبر شپ بڑھانے کی خواہش نہیں رکھتا، میں ایک ووٹ کا لیڈر ہوں، مجھے اپنی جماعت کی ممبر شپ بڑھانے کی ضرورت ہی نہیں ہے، چھوٹی پارٹی کا فائدہ یہ ہے کہ چھوٹا سا پارٹی بجٹ ہوگا، دو ہزار روپے بس، اور عہدے دار بھی پورے ہیں۔
پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کالے کیمروں کی ہے ، وہ لوگ بیوقوف ہیں جو جلسے جلسے اور جلوس جلوس کرتے ہیں، اپنے جلسوں پر لاکھوں روپے کا خرچ کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن والے 30دسمبر کو ہمار ااستعفیٰ لینے آرہے تھے مگر کامیاب نہیں ہوئے، اب پھر اسی کام پر شروع ہو گئے ہیں، الیکشن کو چار سال گزرگئے ہیں اور پانچویں سال میں ویسے ہی نیا الیکشن ہو جائے گا، میں شیخ ہوں میرا حساب انگلیوں پر ہوتا ہے، اپوزیشن والے جمعہ ، جمعہ لگاتے ہیں اورتو ان کے پاس کوئی دن نہیں ہے، اگر ایک ہفتے بعد بھی وہ جلسہ کریں تو انہوں نے جو 52جلسو ں کا پروگرام دیا ہے اس کے مطابق تو دو سال پورے لگ جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے کھیلنے کے دن ہیں، وہ کھلا ڈھلا کھیلے، کرکٹ کھیلے یا جو کھیل بھی وہ کھیل رہا ہے کھیلتا رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں