ملک بھر میں کنٹونمنٹ انتخابات، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر۔۔پہلے نمبر پر کون ہیں؟ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

لاہور(پی این آئی ) ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔219 میں سے 40وارڈز کے مکمل نتائج سامنے آچکے ہیں۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 18 آزاد امیدوار ، پاکستان تحریک انصاف کے 11،دو ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چار ، پاکستان پیپلزپارٹی کے تین بی اے پی کے دو اور اے این پی ایک سیٹ جیت چکے ہیں۔

آج ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں انتخابات کا میدان سجا۔مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار میدان میں تھے۔ مجموعی طور پر 1644 پولنگ سٹیشنز جب کہ 5080 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار 550 امیدوار مدمقابل ہیں، سب سے 180 امیدوار پی ٹی آئی نے اتارے ، مسلم لیگ ن کا 143 امیدواروں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ پیپلز پارٹی 112 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔مختلف وجوہات کی بنا پرچھ نشستوں پر الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں ۔ پولنگ عمل کے دوران پاکستان مسلم لیگ( ن )اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پولنگ کا عمل بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کردیاگیا تھا اور الیکشن کمشنر پنجاب نے واضح کر دیا تھا کہ پولنگ کا وقت نہیں بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close