میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو5فیصد اضافی نمبرز دینے کا فارمولا طے

پشاور(پی این آئی)پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو5فیصد اضافی نمبرز دینے کا فارمولا طے کر لیا گیا ہے ،میٹرک کے نتائج کا اعلان رواں مہینے کے آخر تک کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فارمولہ جس کے تحت 95فیصد یا اس سے زائد نمبر لانے والے طلبہ کو 5 فیصد نمبر نہیں دیئے جائیں گے بلکہ ان کا ا

طلاق 95 فیصد سے کم نمبر لانے والوں پر ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے چیئر مین کا اجلاس ممکنہ طور پر کل ہو گا جس میں اس حوالے سے باقاعدہ طور پر منظوری دی جائیگی۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ رپیٹر اور فیل شدہ امیدواروں پر بھی اضافی نمبرز کا اطلاق نہیں ہوگا۔ رواں سال نہ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہوگا جبکہ مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے بیٹے کے بارے میں واقعہ پر بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ مالاکنڈتعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے بیٹے اور نقل وغیرہ کی فراہمی کے لئے نئی پالیسی مرتب کئے جانے کے امکانات ہیں اور ان کے بیٹے کو پا س نہیں کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close