کار سوار لڑکی سے نازیبا حرکات، 3 پولیس اہلکار گرفتار

فیصل آباد (آئی این پی ) فیصل آباد کے علاقے کنال روڈ پر تلاشی کے بہانے گاڑی میں سوار لڑکے اور لڑکی کو روک کر لڑکی سے بدسلوکی اور نازیبا حرکتیں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کار سوار لڑکے کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق وہ اپنی کزن کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو تلاشی کے بہانے روکا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے

2 گھنٹے تک روکے رکھا اور ایک پولیس اہلکار نے اس کی کزن کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close