اسلام آباد ملک میں50 فیصد کورونا ویکسی نیشن والا پہلا شہر بن گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ملک میں 50 فیصد کورونا ویکسینیشن والا پہلا شہر بن گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں 50فیصدآبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی، وفاقی دارالحکومت میں 71فیصد آبادی نے ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کی۔ ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ دیگر شہروں میں ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے میں تیزی کی ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close