کراچی (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے وقت کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت، پاک فوج، ایف آئی اے، امیگریشن نے مل کر افغانستان سے ہزاروں افراد کا کامیابی سے انخلا کروایا، کوشش ہے خطے میں امن ہو، ہمارا بیانیہ بھی امن ہی ہے، خطے میں امن ہوگا تو دنیامیں بہتر پیغام جائیگا۔شیخ رشیدنے کہا کہ پاکستان اور عمران
خان کا کردار بہت اہم ہونے جارہا ہے، دنیاجانتی ہے اس خطے کا امن ساری دنیا کے امن سے وابستہ ہے، آج چالیس سال بعد افغانستان میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے، امن کے لیے 18 مہینے مذاکرات ہوئے، جس کے نتیجے میں امریکا 31اگست کی رات افغانستان سے چلا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اب اگر امریکا نے اکاونٹ منجمد کیا تو اس اقدام سے انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، امید ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا افغانستان کے لیے امداد دے گا، پاکستان کے دو امدادی جہاز پہنچ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے افغانستان کی نئی حکومت تسلی کرنے یا نہ کرنے اور کب کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، دنیا کے چلنے اور انداز اختیار کرنے کا فیصلہ بھی عمران خان کا ہی ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں