کنٹونمنٹ الیکشن، عوامی نمائندوں کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری، لمبی قطاریں لگ گئیں

راولپنڈی (پی این آئی) ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز میں عوامی نمائندوں کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ انتخابی عملی کو بلا روک ٹوک جاری رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 219 وارڈز بنائے گئے ہیں، اب صرف 206 سیٹوں پر ووٹنگ ہوں گی۔ 6 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردئیے گئے۔ کامرہ کی 5 میں

سے 4 وارڈز میں حلقہ بندی کے تنازع پر تمام امیدوار بیٹھ گئے۔ 7 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ 5 آزاد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔گلیات کالاباغ کنٹونمنٹ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مفاہمت ہو گئی، دونوں جماعتوں کا ایک ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں