لاہور (پی این آئی) تعلیمی بورڈلاہورکے تحت نویں جماعت کے طلباء کی رجسٹریشن کے لئے15 ستمبر آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، بورڈ حکام کے مطابق نویں جماعت کے طلباء سے 1195 روپے سنگل فیس کیساتھ رجسٹریشن ہوگی،پرائیویٹ سکولوں کو اپنے طلباء کی رجسٹریشن مقررہ وقت میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے بورڈ کے مطابق 16ستمبر سے 30ستمبر تک رجسٹریشن کرانے والے طلباء سے 500روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا۔،آن
لائن رجسٹریشن کے دوران طلباء کے ب فارم کا نمبر اور سرپرست کا شناختی کارڈ نمبر بھی درج کرنا ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں