میدان میں 1550 امیدوار، کنیٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی مقابلہ آج ہو رہا ہے

لاہور (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے آج ہونے والے انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ صوبائی حکومتوں کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 219 وارڈز بنائے گئے ہیں، اب صرف 206 سیٹوں پر ووٹنگ ہوں گی۔ 6 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردئیے

گئے۔ کامرہ کی 5 میں سے 4 وارڈز میں حلقہ بندی کے تنازع پر تمام امیدوار بیٹھ گئے۔ 7 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ 5 آزاد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔گلیات کالاباغ کنٹونمنٹ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مفاہمت ہو گئی، دونوں جماعتوں کا ایک ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگیا۔کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار 550 امیدوار مدمقابل ہیں، سب سے 180 امیدوار پی ٹی آئی نے اتارے ، مسلم لیگ ن کا 143 امیدواروں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ پیپلز پارٹی 112 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔جماعت اسلامی 104، کالعدم تحریک لبیک پاکستان 86، اللہ اکبر تحریک کے 74 امیدوار ہیں، ایم کیو ایم 42، پی ایس پی 35 اور ق لیگ کے 34، 659 آزاد امیدواروں بھی الیکشن میں قسمت آزمائی کرینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close