لاہور(آئی این پی )یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان ہے اور مختلف برانڈز کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا ہے اور 370 روپے تک فی لیٹر اضافے کے بعد کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی ہے، کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈشز کے
چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے ،ٹشو ڈبہ 15 روپے، ٹشو رول 5 روپے،کالی مرچ کے ڈبیکی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔چلی،گارلک، بی بی کیو، پِیزا ساس ،صابن، ٹی مکس، لیکوٹ فلو کلینرکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے مختلف برانڈز پر قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کاکہناہیکہ مختلف کمپنیوں سے جن نرخوں پراشیا خریدتے ہیں، انہیں پرفروخت کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں