بارشوں کے متاثرین کی مالی امداد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (آن لائن)بارشوںکے متاثرین کی مالی امداد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث جن لوگوں کے گھر گرچکے ہیں ان کی فوری مالی امداد کی جائے۔صوبے بھر میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگ پریشان ہیں۔بارشوں کی وجہ سے متعدد متوسط طبقے کے

لوگوں کے گھر گر چکے ہیں۔متوسط افراد کی اکثریت دوبارہ گھر بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔وزیراعلیٰ پنجاب ترجیحی بنیادون پر ان افراد کی مالی مدد کریں۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close