حنا پرویز بٹ کی شہبازگل کی مریم اورنگزیب کیخلاف گندی زبان کی مذمت

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہباز گل کے مریم اورنگزیب کے متعلق گندی زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں،شہبازگل اس سے قبل مریم نواز کے بارے میں بھی ایسی گندی زبان استعمال کرچکے ہیں۔عمران خان نے سیاست میں بدزبانی اور ذاتیات کو فروغ دیا ہے۔اس کے چیلے اور حواری بھی اسی کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں۔پاکستان کی سیاست میں بدزبانی اور عدم برداشت کا کلچر

عام کرنے کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کے حکم پر فواد چوہدری،شبلی اور اعظم سواتی الیکشن کمیشن پر حملے کرتے ہیں۔عمران خان کے حکم پر ان کی جامعت کے لوگ سیاسی خواتین اور مخالف سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔قوم ان فسادی ٹولے کی اصلیت جان چکی ہ ے۔ان کا کام صرف ملک میں عدم استحقام اور بیہود سیاست کو فروغ دینا ہے۔یہ لوگ پاکستان کے بائیس کروڑ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ان کا کام صرف قوم میں نفرتیں پیدا کرنا ہے جو یہ تیزی سے کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close