لاہور (آن لائن )ممتازایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستانڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ میری موت کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، میں بالکل خیریت سے ہوں۔مجھے بھی کل سے بہت فون آ رہے ہیں لیکن اللہ تعالی کے کرم سے زندہ ہوں اور خیریت سے ہوں۔کچھ نمک حرام اور احسان فراموش لوگ کل سے میرے بارے میں بری بری باتیں کر رہے ہیں کہ میں فوت ہو گیا ہوں لیکن اللہ کا ہزار شکر ہے کہ میں خیریت سے ہوں۔
اپنی صحت کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر قدیر نے کہا اللہ تعالی مجھے کئی سال زندہ رکھے گا تاکہ ان لوگوں کے دل جلا سکوں۔قبل ازیں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحتیابی کے لئے دعا کریں تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو سکیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ میں نے دل و جان ، خون، پسینہ سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ میرا اللہ میرا گواہ ہے میں جہاں چاہتا چلا جاتا اور کھرب پتی ہوجاتا لیکن مجھے پاکستان عزیز تھا اور اس ملک کی حفاظت و سلامتی کے لئے سب کچھ چھوڑ کر واپس اپنے وطن ا? گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ اس وقت میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہوں اور اس وقت لاہور میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے نام سے میگاپراجیکٹ تکمیل کے ا?خری مراحل میں ہے۔ میں اپنی ا?خری سانس تک قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔۔یاد رہے کہ قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبعیت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں