اسلام آباد (آن لائن )قومی ائیر لائن پی آئی اے نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کل پیر 13 ستمبر کو صبح 7 بج کر 30 منٹ پر کابل روانہ ہوگی۔ افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو لینڈنگ کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ پی آئی اے نے کابل فلائٹ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ پی آئی اے کابل کے لیے ائیر بس 320 ساختہ طیارے استعمال کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کابل میں موجود چند اداروں نے پی آئی اے سے رابطہ کیا ہے کہ چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں، پی آئی اے نے چارٹر پروازیں آپریٹ کرنے کے لیے اجازت نامے بھی طلب کر لیے ہیں تاہم پروازوں کی حتمی روانگی کے لیے کچھ انتظامات کی ضرورت ہے جو ابھی تک مکمل نہیں ہوئے۔ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پروازوں کی روانگی سے قبل اس بارے میں مکمل معلومات مہیا کی جائیں گی اور چارٹر پروازوں کے حصول کے لیے پی آئی اے کے کابل یا اسلام آباد آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں