عمر شریف کی سن لی گئی، حکومت نے علاج کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عمر شریف کی سن لی گئی، حکومت نے علاج کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا.. وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت عمر شریف کے علاج کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے لیے علاج معالجے کے حوالے سے میری آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹروں سے بات چیت ہوئی ہے،عمر شریف کے علاج کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close