پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خالق حقیقی سے جا ملے

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے، پی پی رہنما ارشد گھرکی کئی روز سے شدید علالت کے باعث لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اپنے سینئر اور دیرینہ رہنما سے محروم ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے متحرک پی پی رہنما ارشد گھرکی ہفتہ کے روز انتقال کر گئے۔ارشد گھرکی ماضی میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے اور لاہور کے گھرکی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں آج بروز ہفتہ وہ انتقال کر گئے۔ ارشد گھرکی کے انتقال پر پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close