پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پچھاڑ دیا، پنجاب کی سیاست کا بڑا نام تحریک انصاف میں شامل

نارووال(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مضبوط حلقے ناروال میں حکمراں جماعت تحریک انصاف بڑی سیاسی کامیابی حاصل کر گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع ناروال میں مسلم لیگ ن کے سب سے متحرک رہنما کے طور پر مشہور ملک طارق اعوان نے برسوں بعد اپنی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملک طارق اعوان مسلم لیگ ن کے مرکزی اور سینئر رہنما احسن اقبال کے حلقے میں 2 عشروں سے زائد تک پارٹی کے ضلعی صدر رہے، تاہم اب انہوں نے ن لیگ کیساتھ اپنی طویل رفاقت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک طارق اعوان نے کچھ عرصہ قبل ہی مسلم لیگ ن کی ضلعی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جبکہ اب انہوں نے پارٹی کو ہی خیرباد کہہ دیا۔سابق لیگی رہنما ملک طارق اعوان نے لاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماوں کی موجودگی میں حکمراں جماعت میں شمولیت اختیار کی۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ملک طارق اعوان سوموار کوایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی وجہ اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ یہاں واضح رہے کہ ناروال مسلم لیگ ن کا مضبوط ترین حلقہ تصور کیا جاتا ہے، جہاں سے لیگی رہنما احسن اقبال 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے مسلسل انتخابات میں فتح حاصل کرتے آ رہے ہیں۔ تاہم حلقے کی سیاست کے اہم ترین کردار ملک طارق اعوان کی پارٹی سے علیحدگی کو ن لیگ کیلئے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پچھاڑ دیا، پنجاب کی سیاست کا بڑا نام تحریک انصاف میں شامل

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close