سوشل میڈیا پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی افواہ، حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کے بارے میں افواہوں کا بازار گرم ہے۔اسی حوالے سے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے ، اللہ تعالی ان کو کامل صحت عطا فرمائے، آمین ۔۔۔ان کی وفات کی خبر غلط ہے ، احتیاط کیجیے پلیز”خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ چند روز سے علیل ہیں،انہوں نے قوم سے دعائے صحت کی اپیل بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close