مریم نواز بالآخر بول پڑیں

لاہور (پی این آئی) مریم نواز خاموشی کے بعد بول پڑیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی الیکشن کمیشن سے متعلق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے بیان پر بول پڑیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم نے صرف اداروں میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ہے۔

حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے، کوئی پوچھنےوالا نہیں؟۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ۔الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرواتارہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close