بیہودہ الزام پرلاہور میں ڈاکٹر گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس نے ایک بیہودہ الزام پر ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور کے علاقے اچھرہ میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں نامزد ہومیو پیتھک ڈاکٹر پکڑا گیا، ڈاکٹر ملزم خالد محمود نے محمد علی روڈ پر اپنا کلینک بنا رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چیک اپ کے دوران ایک خاتون کو ہراساں کیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی جانب سے 15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی، شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close