ساری اپوزیشن استعفے دے تو ہی الیکشن ہوسکتے ہیں،لیگی رہنما

گوجرہ(آئی این پی ) مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی پی پی نے راستے میں ہی ساتھ چھوڑ دیا، پی ڈی ایم دوبارہ سے متحد ہو چکی ہے نیازی حکومت مافیاز کی حکومت ہے۔ گوجرہ میں احسن اقبال نے ایم این اے خالد جاوید کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ساری اپوزیشن استعفے دے تو ہی الیکشن ہوسکتے ہیں۔ پی پی پی نے راستے میں ہی ساتھ چھوڑ دیا۔ پی ڈی ایم دوبارہ سے متحد ہو چکی ہے۔ نیازی حکومت مافیاز

کی حکومت ہے تمام مسائل کا حل اس حکومت سے نجات میں ہے۔ بلاول زرداری ناجانے کس کے کہنے پر مسلم ن لیگ پر تنقید کر رہے ہیں پی پی پی کے بدلتے تیور نئے اتحاد کی نشانی معلوم ہوتا ہے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں فریق بننا بڑی غلطی ہوگی۔ افغان قوم کے پاس مسائل کا حل موجود ہے۔ پی ڈی ایم جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کی تحریک ہے۔ مرکزی سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال بزرگ سیاستدان ایم حمزہ مرحوم کے گھر بھی گئے اور صاحبزادے کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close