یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہ حکومت اس پر قابض ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عبا سی نے کہا ہے کہ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہ حکومت اس پر قابض ہے، الیکشن سے قبل ہی الیکشن کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے، یہ حکومت الیکشن کو متنازعہ بنا چکی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ الیکشن پر دباو ڈالا جائے ، انتخابی اصلاحات کے نام پر الٹے سیدھے قانون بنائے جاتے ہیں، ووٹ کوعزت نہیں ملے گی تو ملک پستی کی طرف جائے گا، الیکشن کمیشن پر قبضہ کر

کے اگلے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم حکومت کے ان اقدامات اور کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک میں الیکشن کے انعقاد کا سنجیدہ مسئلہ ہے، الیکشن سے قبل ہی الیکشن کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے الٹے سیدھے قوانین جو آئین سے متصادم ہیں، لاگو کیے جارہے ہیں ، ایسے قوانین جو بنیادی حقوق کو سلب کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت الیکشن کو متنازعہ بنا چکی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ الیکشن پر دباو ڈالا جائے ، انتخابی اصلاحات کے نام پر الٹے سیدھے قانون بنائے جاتے ہیں، ایسے قانون جن کا مقصد صرف الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کو محدود کرنا ہے۔ مسلم لیگی

رہنما کا کہناتھا کہ الیکشن قوانین کی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوتی ہیں ، حکومت الیکشن کومتنازع بناناچاہتی ہے ، عوام کی رائے کا احترام کیاجائے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کوعزت نہیں ملے گی تو ملک پستی کی طرف جائے گا، الیکشن کمیشن پر قبضہ کر کے اگلے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم حکومت کے ان اقدامات اور کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، آئین اور قوانین کے مطابق الیکشن کروائے گئے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن چوری ہوتے رہے تو ملک آگے نہیں جائے گا، وزیراعظم اور وزرا آئین کو پڑھ لیں جس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا واضح لکھا گیا ہے انہوں نے مزید کہاکہ اس ملک میں 80 فیصد الیکشن میں دھاندلی پری پول ہوتے ہیں ، آج سینیٹ کمیٹی میں وفاقی وزیر الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوا ، کل کسی اور ادارے پر بھی حملہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close