سابق وفاقی وزیر نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

رحیم یارخان (آئی این پی)پیپلز پارٹی کی سنترل کمیٹی کے رکن وسابق وفاقی وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی پی اور مسلم لیگ ن ملکر حکومت بنائیں گے ، دونوں سیاسی جماعتوں کا انتخابی اتحاد ایک دوسرے کی مجبوری ہوگا، دونوں کا مشترکہ سیاسی دشمن ایک ہے اس لیے ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا مرکز کے ساتھ پنجاب کا وزیر اعلی بھی پی پی پی کا ہوگا انہوں نے

کہا کہ (ن) لیگ سنٹرل پنجاب میں مضبوط ہے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی ،میاں نواز شریف کی واپسی کے بعد بھی عوام میں ن لیگ کی پہلے والی پوزیشن نہیں بنے گی کیونکہ ن لیگ اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آتی تھی اب ان کے پاس بیساکھیاں نہیں رہیں، مخدوم شہاب دین نے کہا بلاول بھٹو آئندہ دورہ کے دوران میرے مہمان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ الیکشن کے بعدسیاست سے ریٹائرڈ ہو جاوں گا میرا بیٹا سیاست کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close