یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم جزو ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے صحت کارڈ کی فراہمی کو موجودہ حکومت کا انتہائی اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم جزو ہے،معاشرے کے کمزور طبقات تک صحت کی معیاری سہولیات نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ ہماری ترجیحات کا بھی واضح مظہر ہے، صحت کارڈاقدام کی بدولت جہاں معاشرے کے کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی وہاں

ہسپتالوں کے شعبے خصوصا نجی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو پنجاب میں صحت کارڈ کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، وزیر صحت /خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام 36اضلاع میں تقریبا 4کروڑصحت کارڈ کی تقسیم کا عمل 31دسمبر سے شروع کر کے مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا،اس سہولت کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی،وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو

ہدایت کی کہ اس منصوبے کے موثرنفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو برے کار لایا جائے، وزیر اعظم نے صحت کارڈ کی فراہمی کو موجودہ حکومت کا انتہائی اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم جزو ہے،انہوں نے کہہ کہ معاشرے کے کمزور طبقات تک صحت کی معیاری سہولیات نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ ہماری ترجیحات کا بھی واضح مظہر ہے، صحت کارڈاقدام کی بدولت جہاں معاشرے کے کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی وہاں ہسپتالوں کے شعبے خصوصا نجی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا، وزیراعظم نے وزرائے صحت کو ہدایت کی کہ مختلف ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے جہاں یکساں معیاری سہولیات کو یقینی بنایا جائے وہاں اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ہسپتالوں میں آنے والے افراد خصوصا کم تعلیم یافتہ افراد کی مناسب رہنمائی کی جائے،صحت کارڈ کے ذریعے معیاری سروس کو یقینی بنانے کے حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سہولت سے مستفید ہونے والے افراد کے فیڈ بیک کو نظام کا مستقل حصہ بنایا جائے تاکہ کسی بھی دقت کو بروقت دور کیا جاسکے،وزیر اعظم نے منصوبے پر عملدرآمد کو موثر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی سیل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close