وکسینیشن ،ہم جلد اپنے ہدف سے تجاوز کر جائیں گے، اسد عمر

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سال کے آخرتک7کروڑافرادکوویکسین لگانیکاہدف رکھاگیاتھا ، ہم جلداپنے طے کردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سال کے آخر تک7 کروڑافرادکوویکسین لگانیکاہدف رکھاگیاتھا، جس میں سے 5کروڑسیزیادہ افرادکوویکسین کی پہلی

خوراک لگ چکی ہے اور 2کروڑسیزیادہ افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے، ہم جلداپنے طے کردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close