عائشہ اکرم اور ریمبو کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے گریٹراقبال پارک واقعہ میں ٹک ٹاکرخاتون عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبوکے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔لاہور کی سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکرخاتون اور اس کے ساتھی کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ۔ٹک ٹاکرخاتون اور اس کے ساتھی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میاں توصیف احمد کی جانب سے دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاکر خاتون اور اس کا ساتھی پلان کیساتھ مینار پاکستان گئے لہذا ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، تاہم بعد ازاں درخواست گزار نے اپنی درخواست کی پیروی ہی نہیں کی۔دوسری جانب مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے الزام گرفتار چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی۔لاہور کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمان ارسلان ، افتخار اور مہران ، شہریار ، عابد اور ساجد کو پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش اور برآمدگی کے لیے مزید ریمانڈ دیا جائے۔ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس نے کوئی ریکوری نہیں کرنی، ملزمان پہلے ہی پچیس روز حراست میں گزار چکے ہیں لہٰذاجسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کی جاے ۔عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوے 11 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ملزمان کا کہنا تھا واقعہ سے کوئی تعلق بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close