ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی پر قاتلانہ حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آگئی، متعدد گرفتاریاں

راولپنڈی (پی این آئی)پولیس نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔فائرنگ کرنے والی گاڑی کو پولیس نے قبضہ میں لیتے ہوئے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی گریڈ 20 کے آفیسر نعمان آفریدی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

فائرنگ کے واقعہ میں سجاد افضل آفریدی زخمی ہوئے تھے جن کا مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کرولا گاڑی میں سوار ملزمان کو سرکاری گاڑی پر فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close