صوبہ پنجاب میں سکولوں کو مزید کتنے روز کیلئے بند کر دیا گیا؟ نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں سکولوں کی بندش میں تین روز کا اضافہ کردیا۔پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو 15 ستمبر 2021 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس لیے گھروں پر رہیں اور محفوظ رہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے ہائی رسک 15 اضلاع میں ٹرانسپورٹ سروس بھی 15 ستمبر تک بند رہے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے کورونا کے اضافے کے باعث سکول 12 ستمبر تک بند کیے تھے۔ صوبہ پنجاب میں سکولوں کو مزید کتنے روز کیلئے بند کر دیا گیا؟ نوٹیفیکیشن جاری

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close