اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان کا ایک اور سی 130 طیارہ آٹا اور ادویات پر مشتمل 36 ٹن امدادی سامان لے کر قندھار پہنچ گیا۔ پاکستان انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کیلئے پیش پیش، پاکستان کا ایک اور سی 130 طیارہ امداد لے کر قندھار پہنچ گیا جس میں آٹا اور ادویات شامل ہیں، پرواز امدادی سامان لے کر کراچی سے قندھار پہنچی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات کابل بھجوائی گئی تھیں
جو پاکستان کے کابل میں سفیر نے افغان حکام کے حوالے کیں۔پاکستان نے افغانستان کی خراب مالی صورتحال دیکھتے ہوئے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فضائی راستے سے فوری امداد کے بعد زمینی راستے سے امداد بھی بھجوائی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں