پشاور (آئی این پی ) سینیئر صحافی تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی کے جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے شرکت کی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی طویل
علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ سینئر صحافی کو القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے انٹرویو کی وجہ سے شہرت ملی۔رحیم اللہ یوسف زئی روزنامہ جنگ، ٹائم میگزین، بی بی سی اردو، بی بی سی پشتو سمیت مختلف صحافتی اداروں کے ساتھ منسلک رہے۔ حکومت پاکستان نے ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں رحیم اللہ یوسف زئی کو دوہزار چار میں تمغہ امتیاز اور دوہزار نو میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں