اسلام آباد (پی این آئی) نواز شریف دور کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے غلطی تسلیم کر لی۔نواز شریف حکومت کےوزیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 90 کی دہائی میں ان کی حکومت کی طرف سے طالبان کی پہلی حکومت کو جلدی تسیلم کرنا ایک غلطی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کو عالمی دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سرتاج عزیز نے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس وقت دو غلطیاں کی تھیں۔
چھوٹی غلطی یہ تھی کہ ہمیں پیش از وقت طالبان کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔ بین الاقوامی برادری یا باقی ممالک کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ ابھی انہوں نے پورے ملک پر قبضہ نہیں کیا تھا اور ہم نے انہیں تسلیم کر لیا تھا۔ دوسرا میرا خیال ہے کہ ہم نے بارڈر منیجمنٹ پر توجہ نہیں دی۔ پہلے بھی روسی حملے کے بعد 30، 35 لاکھ مہاجرین پاکستان آ گئے تھے، اور ان کے ساتھ ظاہر ہے کہ دہشت گرد، منشیات فروش اور اسلحہ فروش بھی آئے تو پورا سابق فاٹا غیر مستحکم ہو گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں