کراچی شہر کے پانچ داخلی راستے بند کر دیئے گئے، کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

کراچی (پی این آئی) سخت سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے کراچی کی انتظامیہ نےشرپسندوں کو روکنے کے لیےشہر کے نسبتاً کم استعمال ہونے والے داخلی راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس اہم فیصلے کے تحت سندھ اور بلوچستان سے کراچی آنے والی پانچ سڑکوں کو ایک مہینے کے لیے بند کر دیا گیا۔کراچی کے کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کو شرپسندوں سے بچانے کے لئے

سندھ رینجرز اور محکمہ داخلہ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم استعمال ہونے والی سڑکوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیانوٹیفیکیشن میںسندھ کے محکمہ داخلہ کے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے بین الصوبائی پانچ سڑکوں سے شرپسند عناصر کراچی شہر میں داخل ہوتے ہیں۔ اس خدشے کے پیشِ نظر کراچی کے مضافاتی علاقوں سومر گوٹھ، سالو گوٹھ، نور محمد گوٹھ، ہمدرد یونیورسٹی اور دریجی ٹریش روڈ سے شہر میں داخلے کے راستوں کو کو ہر طرح کی سفر کے لئے بند کردیا جائے گا۔جن راستوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہ مضافاتی علاقوں میں کم استعمال والے راستے ہیں البتہ شہر کے مرکزی داخلہ راستوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔۔۔۔۔

close