اوپن یونیورسٹی، ایم فل / پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں جاری

اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2021ء میں پیش کئے گئے پی ایچ ڈی اورایم فلپروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں جاری کرکے منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے خطوط اور ایس ایم ایس ارسال کردئیے ہیں۔ داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردہ میرٹ لسٹوں سے بھی کرسکتے ہیں۔شعبہ داخلہ کے

ڈائریکٹر ٗ سید ضیاء الحسنین نے کہا ہے کہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خواہش کے مطابق اور ان کی واضح ہدایات پر میرٹ لسٹیں مقررہ اہلیت کے مطابق انتہائی شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر مرتب کی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی منتخب امیدوار کو اب تک اطلاع نہیں ملی ہے تو وہ فون نمبر 051-9057422, 051-9250043یا ای میل [email protected]پر رابطہ کرسکتے ہیں۔میرٹ لسٹیں جاری ہونے والے پی ایچ ڈی پروگرامز میں انگریزی ، ماس کمیونیکیشن ، اسلامک سٹڈیز ، اور کیمسٹری جبکہ ایم فل پروگراموں میں انگریزی ، ماس کمیونیکیشن ، اسلامک سٹڈیز ، کیمسٹری ، ریاضی اور پاکستان سٹڈیز شامل ہیں۔بی ایس ریاضی کی میرٹ لسٹ بھی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔باقی پروگراموں کی میرٹ لسٹیں کل

تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائینگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close