نوازشریف ملک کوبحران سے نکالنے کے لیے آرہے ہیں، لیگی رہنما

اسلام آ باد (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ بلاول عوامی ووٹوں سے آئیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا، کسی کولگایا یا لایا جاتا ہے تو ہمیں اس سے اختلاف ہے ، کسی جماعت کوبٹن دباکرلانے کے مخالف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نیب پیشی کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثردیاجارہاہے کہ بلاول کولایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کولگایا یا لایا جاتا ہے تو ہمیں اس سے اختلاف ہے ،

کسی جماعت کوبٹن دباکرلانے کے مخالف ہیں ، نوازشریف ملک کوبحران سے نکالنے کیلئے آرہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف کونکالنے والے بیبس ہورہے ہیں ، نوازشریف کویہ منتیں کرکیلائیں گے ، میرا خاندان 1950 سے کاروبار کر رہا ہے ، میاں گارمنٹس اور میاں ڈیپارٹمنٹ سٹور بھی تھا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ میاں فلور مل میرے ضلع کونسل کا ممبر منتخب ہونے سے پہلے کی ہے ، میں ضلع کونسل میں بھی خدمات سر انجام دیتا رہا ، میں نے اپنے اختیارات کا بطور ممبر کیسے استعمال کیا ، 2000 میں بھی جو سوال کیے جا رہے تھے آج بھی وہ سوال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک روپے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ، تین سال ہو گئے ہیں مجھے یہ کیس بھگتے ہوئے ، 2008 سے آج تک نیشنل اسمبلی کا

ممبر رہا ہوں ، میں ذہنی طور پر تیار ہوں کہ جو بات میں کروں گا اس پر نتائج بھگتوں گا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں بھی میں آواز بلند کرتا تھا ، نیب کی میرے ساتھ محبت جاگ جاتی ہے جب بھی میں اسمبلی میں بات کرتا ہوں اس پر نوٹس آ جاتا ہے ، جنہوں نے ان کو نا اہل کیا وہ سمجھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پھر آ رہیہیں اور نواز شریف اسی سال آ رہے ہیں ، یہ لوگ نواز شریف چوتھی بار پھر منتخب ہونے دیں گے ، یہ تاثر دیا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کو لایا جا رہا ہے ، نکالنے والے یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں نواز شریف کے بغیر اس ملک کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں