سی بی ڈی منصوبے سے اڑھائی لاکھ افرادکونوکریاں ملیں گی، شہباز گل

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ عوامی منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام ہورہاہے، سی بی ڈی منصوبے سے اڑھائی لاکھ افرادکونوکریاں ملیں گی،پنجاب حکومت کو1500ارب کامنافع ہوگا ، پروجیکٹ کے تحت21روزمیں نقشے کی منظوری دی جائیگی، جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے5پلاٹس21.58ارب میں

فروخت ہوئے۔ منصوبے سے آلودگی کاخاتمہ بھی کریں گے ، سی بی ڈی پروجیکٹ فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی میں بھی شروع کرینگے، انہوں نے کہا کہ منصوبے سے اڑھائی لاکھ افرادکونوکریاں ملیں گی، شہباز گل نے کہا کہ منصوبے سے پنجاب حکومت کو1500ارب کامنافع ہوگا، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پرچندماہ پہلے کام شروع کیا ،منصوبہ عوام کے فائدے کیلئے ہے ، سی بی ڈی ملکی تاریخ کا پہلا پروجیکٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close