دوغلی پالیسی نہیں چلے گی، لانگ مارچ کااعلان کیا،آپ پیچھے ہٹ گئے، بلاول بھٹو کی نون لیگ پر تنقید

رحیم یار خان (آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نو ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہرامعیار نہیں چل سکتا،ہم نے لانگ مارچ کااعلان کیااورآپ پیچھے ہٹ گئے، جمعرات کو رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دوغلی پایسی نہیں چلے گی،اپوزیشن کا کردار اداکریں یااعلان کریں کہ حکومت کے سہولت کارہیں،یہ نہیں ہوسکتا ووٹ کی عزت کی بات ہو توسینیٹ انتخابات سے بائیکاٹ کی بات

کریں،یہ مفاہمت ہے نہ مزاحمت یہ منافقت ہے،بلاول بھٹو نے خطاب کے دوران نون لیگ اور پی ڈی ایم کو دوبارہ حکومت مخالف محاذ پر اکھٹے ہو نے کی دعوت بھی دی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا سو ہوا اب آگے آئیں اور ملک کی بات کریں، ہم نے نااہل حکومت کوبھگانا ہے، آپ ہمت کریں عثمان بزدار کٹھ پتلی وزیراعلی ہیں گر جائیں گے،پیار سے آپ کو سمجھانے کی کوشش کی، پھر کہہ رہے ہیں ہمت کریں،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف صوبے میں نہیں مرکز میں بھی حکومت بنائیگی، ملک عوامی حکومت کے لیے ترس رہاہے، عوامی حکومت عوامی مفا دمیں ہوتی ہے، ملک پرکھلاڑی کو مسلط کیاگیا اورآج حالت سب کے سامنے ہیں، افسوس ہوتا ہے کہ عمران خان نے ملک کاکیاحشر کر دیا ہے،بلاول بھٹو زرداری

نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جتنے بھی وعدے کیے کوئی وفانہیں ہوا، عمران خان نے کہا غریب کیساتھ کھڑے ہوں گے، زرعی انقلاب لائیں گے لیکن کیاہوا سب نے دیکھ لیا،کرپشن کاخاتمہ،ایک کروڑنوکریاں،50لاکھ گھروں کاوعدہ کیاگیا ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی جو عمران خان لیکرآئے ہیں، ہمارے وزیرخارجہ ایک فون کال کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں