ای وی ایم میں ایلفی ڈالنے کا بیان مضحکہ خیز قرار، حکومت کا ہر صورت ای ووٹنگ کے استعمال کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے ای وی ایم سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم ہر صورت استعمال کرے گی ۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ غلط فہمی دورکرناچاہتا ہوں کہ ای وی ایم سے حکومت پیچھے ہٹے گی، انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم سے حکومت کسی صورت پیچھے

نہیں ہٹے گی، انٹرنیٹ ووٹنگ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہ دینا توہین عدالت ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانیکیلئے آئینی ریگولیٹر ہے، جس کے مطابق الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا پابند ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام قانون بنانا ہے اور نہ ہی یہ اس کا دائرہ اختیار ہے، اگر قانون بن جائے تو الیکشن کمیشن کا مقف ہی ختم ہوجائے گا، انٹرنیٹ ووٹنگ پر اعتراضات اور دھاندلی کو روکنیکاطریقہ نہیں بتایا گیا۔مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ اپوزیشن کی دال میں بہت کالاہے، میں انہیں کھلے دل سے ای وی ایم قبول کرنے کی دعوت دیتا ہوں کیونکہ یہ سسٹم حکومت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کو خریدنا ہے، ای وی ایم قانون پر الیکشن کمیشن کا اعتراض جائز

نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم سے متعلق مزید تجاویز دے، حکومت نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو گھنٹوں سنا، ای وی ایم میں کوئی ایلفی ڈال جائیگا جیسے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں